بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر، کشمیریوں کی مکمل حمایت کے عزم اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی افواج کے ظلم اور بربریت کی مذمت کے ساتھ منایا جائے گا۔

پاکستان اور دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں  بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں اور ہائی کمیشنز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔

کوہالہ پُل پر سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.