جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان رہائش کیلئے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرِ فہرست

عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی رہنے کے لیے دنیا میں سب سے سستے ممالک کے بارے میں رپورٹ سامنے آگئی۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دنیا میں رہنے کے لیے سب سے سستے ترین ممالک کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست کے مطابق پاکستان رہنے کے لیے دنیا کا سب سے سستا ملک ہے۔

سب سے زیادہ سستے ممالک کی فہرست میں پاکستان کے بعد مصر دوسرے، بھارت تیسرے، نائیجیریا چوتھے، لیبیا پانچویں، شام چھٹے، نیپال ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں، ازبکستان نویں جبکہ ترکیہ دسویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے دنیا میں رہنے کے لیے مہنگے ترین ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست کے مطابق برمودا رہنے کے لیے دنیا کا سب سے زیادہ مہنگا ملک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.