بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سافٹ ویئر ایکسپورٹر ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سافٹ ویئر ایکسپورٹر ہے، پاکستان الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فواد چوہدری کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک آر ایف پی جاری کیا ہے جس میں ریکوائرمنٹ کا لکھا ہے۔الیکشن کمیشن کی تمام ریکوائرمنٹ پوری ہوگئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات پر ایک بار پھر سنجیدہ کوشش کی ہے،  اسپیکر صاحب نے انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اگر انتخابی اصلاحات کمیٹی میں نہیں آتی تو پھر موقع کھو دے گی،  انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں، اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں آگے نہیں بڑھی تو ہم پھر ایک موقع گنوا دیں گے، ہم نے اپنا ایجنڈا دیا ہے، اپوزیشن کو اس پر آگے بڑھنا ہے۔

وقافی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کا رویہ بہتر نظر آرہا ہے جبکہ مسلم لیگ نون کی لیڈر شپ نابالغ ہاتھوں میں ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم خرچ کررہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی پارلیمنٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،  مریم نواز، فضل الرحمٰن نظام کا خاتمہ اور پیپلز پارٹی نظام آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی پارلیمنٹ میں موجود لیڈر شپ کو معاملات ہاتھ میں لینا چاہئیں، انتخابی اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن مل کر آگے بڑھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.