پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف بلال غفار کا کورونا ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان خود اپنی ویکسین تیار کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سازش کے تحت رمضان میں ایک بار پھر سندھ حکومت لاک ڈاؤن کی طرف جا رہی ہے، سندھ حکومت کی ناکامی ہے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کروا پا رہی۔
بلال غفار نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی ویکسینیشن جاری ہے۔
انہوں نے پاکستانی معیشیت سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے مضبوط ہوا ہے اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.