بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان بار کونسل نے صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا

پاکستان بار کونسل نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔

پاکستان بار کونسل نے حکومت سے آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے آرڈیننس کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات پر رائے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن حکومت نے عدالت کےفیصلے کا انتظارکیے بغیر جلد بازی میں آرڈیننس پاس کیا، حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے تمام قانونی ضوابط اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیردیں۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہےکہ حکومت نے آنے والے سینیٹ الیکشنز میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کی، جمہوری، آئینی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ حکومت نے عدلیہ کی آزادی اور پارلیمان کے وقار کو سبوتاژ کیا۔

پاکستان بار کونسل نے صدارتی ریفرنس کو آئین کے آرٹیکل 226 کے ساتھ متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.