سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران کی سپریم کورٹ بار کی رکنیت معطل کردی۔
سیکریٹری سپریم کورٹ بار نے بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 7 ممبران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جن ممبران کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں حسن رضا پاشا، امجد شاہ، ریاضت علی سحر، طارق آفریدی، مسعود چشتی، احسن بھون اور قلب حسن شاہ شامل ہیں۔
سیکریٹری سپریم کورٹ بار مقتدر اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کو ٹیک اور کرنے کی غیرقانونی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل ممبران نے مس کنڈکٹ کیا، ممبرشپ معطل کر کے حتمی منظوری کےلیے معاملہ جنرل باڈی کو بھجوادیا ہے۔
Comments are closed.