
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈےآج کھیلا جائے گا، پہلے ایک روزہ میچ میں 3 وکٹ سے کامیابی کے سبب تین میچو ں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے حتمی الیون میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں آل راؤنڈر حسن علی کی شمولیت یقینی ہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو بھی کرایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہدف کا تعاقب کیا، کپتان بابر اعظم نے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز اسکور کیے تھے۔
Comments are closed.