بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور جنوبی افریقا کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پاکستان کے نام رہا جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ تیسرے میچ میں اچھا پرفارم کر کے کم بیک کریں گے۔

دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا سے 6 وکٹ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم پہلا میچ اچھا کھیلی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.