پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جارہا ہے، تاہم اس حوالے سے یہ جاننا غیر اہم نہ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں اب تک آپس میں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں اور ان میں سے کون سی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلا مقابلہ 28 اگست 2006 کو برسٹل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے فتح سمیٹی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک اس فارمیٹ میں 28 مقابلے ہوچکے ہیں، انگلینڈ نے 17 بار پاکستان کو ہرایا جبکہ پاکستان صرف 9 بار ہی کامیاب ہوا ہے۔
ان میچوں میں سے ایک مقابلہ ٹائی رہا جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک دونوں ٹیمیں صرف دو بار آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں بار انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔
واضح رہے کہ رواں سال انگلش ٹیم نے پاکستان آکر 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی تھی، سیریز میں انگلینڈ نے 4 اور پاکستان نے 3 میچوں میں کامیابی سمیٹی۔
Comments are closed.