دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے۔
ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے، آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری برائے آبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی، جولیٹا والس نوئیس 4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے، پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتِ حال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں، دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں۔
Comments are closed.