پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جبکہ دونوں ٹیمیں اسے اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
سات ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کے 4 میچز کراچی اور 3 لاہور میں ہوں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی کہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ جوز بٹلر شاید آخری دو میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
دوسری جانب گرین شرٹس ہوم کنڈیشنز میں حریف کو زیر کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔
اعداد و شمار دیکھیں تو انگلینڈ نے 21 میں سے 13 میں کامیابی حاصل کی جبکہ گرین شرٹس صرف 6 میچز جیت سکے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
2015 شارجہ میں ہونے والا میچ انگلینڈ نے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور پر جیتا تھا۔
ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں دو نئے کھلاڑی عامر جمال اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
انہیں پلیئنگ الیون میں موقع ملتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے ۔
Comments are closed.