پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، محبت اور بھائی چارے کے لیے بنا ہے۔
یوم آزادی پر اپنے پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ آج تحریک آزادی کے عظیم رہنماؤں کو یاد رکھنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہم وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ترقی کے لیے جہد مسلسل کا راستہ اپنانا ہو گا۔
Comments are closed.