پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 730 پوائنٹس اضافے سے 42074 پر بند ہوا ہے۔
پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے میں انڈیکس 1270 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 42498 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں 53 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئےاور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 19.29 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے سے بڑھ کر 7044 ارب روپے رہی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.