جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی، انڈیکس 59 ہزار سے نیچے آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 59 ہزار سے نیچے آ گیا۔

100 انڈیکس 362 پوائنٹس کم ہو کر 58 ہزار 808 ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 59 ہزار 170 پوائنٹس پر بندہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کے مزید سستا ہونے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 37 پیسے کا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.