بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ آج سے ہرارے میں ٹریننگ کرے گا

زمبابوے میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آج سے ہرارے میں ٹریننگ شروع کرے گا۔

پاکستان سے ٹیسٹ اسکواڈ کے11 ارکان 21 اپریل کو زمبابوے پہنچےتھے جو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان نے کوویڈ ٹیسٹنگ اور5 روز الگ رہنے کے بعد دیگر ارکان کو جوائن کیا، اس سے قبل پاکستان سےجانے والے کرکٹرز الگ ٹریننگ میں بھی مصروف رہے۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان کی وطن واپسی آج سے شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.