پاکستانی نژاد کینیڈین کونسلر عاصمہ ملک ٹورنٹو کی پہلی مسلم ڈپٹی مئیر بن گئیں۔
سٹی آف ٹورنٹو کی نئی میئر اولیویا چاؤ نے ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا۔
عاصمہ ملک گزشتہ برس سٹی الیکشن میں وارڈ 10 سے کونسلر کا الیکشن جیتی تھیں اور وہ حجاب پہننے والی پہلی مسلم کونسلر تھیں۔
سابق مئیر جان ٹوری کے استعفے کے بعد اولیویا چاؤ میئر کے عہدہ پر کامیاب ہوئیں اور عاصمہ ملک کو ڈپٹی میئر بنا دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.