پاکستانی فیلڈرز کی کیچ چھوڑنے کی روایت برقرار ہے، پرتھ ٹیسٹ میں عبداللّٰہ شفیق کے بعد سڈنی میں صائم ایوب نے بھی آسان کیچ گرادیا۔
پرتھ ٹیسٹ میں عبداللّٰہ شفیق نے عثمان خواجہ کا کیچ ڈراپ کیا، میلبرن میں مچل مارش کا ڈراپ کیچ پاکستان کی شکست کی وجہ بنا پھر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی روش نہ بدلی۔
سڈنی میں بھی کیچ چھوڑنے کی ریت برقرار رہی، عبداللّٰہ شفیق کی جگہ سلپ میں صائم ایوب آئے لیکن کچھ نہیں بدلا۔
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے دو وکٹ پر 116 رنز بنا لیے، کم روشنی کے باعث پورے دن صرف 46 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 6 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز آگے بڑھائی، آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر جب 20 رنز پر تھے تو صائم ایوب نے سلپ میں ان کا آسان کیچ گرا دیا۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گری وارنر آغا سلمان کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے، انہوں نے 34 رنز بنائے، عثمان خواجہ 47 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے۔
پہلے کم روشنی اور پھر بارش کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہیں ہو سکا۔
Comments are closed.