پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وفاقی صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر بیان جاری کردیا۔
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ’پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ۔‘
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا جواز ختم ہوگیا، جبکہ وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.