بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی سفیر اسد مجید نے برسلز میں شاہ بیلجیئم کو اسناد سفارت پیش کردیں

بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بیلجیئم کے بادشاہ فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو اسناد سفارت پیش کیں۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے بیلجیئم کے بادشاہ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان اور بیلجیئم کے دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان مزید مضبوط اور متنوع شراکت داری کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شاہ بیلجیئم  نے بھی پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.