hookup Hawleyville best totally free hookup app whatsapp groups for hookups boyne tannum hookup rules secure hookup site knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، 1 اور کورونا مریض کا انتقال

پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 1 اور مریض انتقال کر گیا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 113 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 85 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 384 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 266 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 396 زیرِ علاج مریضوں میں سے 58 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 486 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 9 ہزار 406 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 88 لاکھ 61 ہزار 676 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 488 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 25 کروڑ 99 لاکھ 93 ہزار 241 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 48 لاکھ 70 ہزار 23 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 63 لاکھ 32 ہزار 926 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 339 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 108 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 719 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 566 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 798 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔

مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ جاری ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 783 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 25 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 362 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 512 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 753 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.