جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پانچواں چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کا فائنل قاسم علی خان نے جیت لیا

لاہور میں پانچواں چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کا فائنل قاسم علی خان نے جیت لیا، 219 گروس اسکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے کھیلوں اور کلھاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

لاہور میں رائل پام کلب میں کھیلے جانے والا پانچواں چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ میں قاسم علی خان نے پہلی پوزیشن، حسین حامد نے دوسری اور راولپنڈی کے خالد محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) احسن سلیم حیات تھے۔

اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

چیئرمین واپڈا سجاد غنی کا کہنا تھا کہ واپڈا کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.