وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بےنقاب کیا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امید ہے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات سے شفافیت کے نئے راستے کھلیں گے اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کی وجہ بنیں گے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں یہ تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت ملے گی۔
Comments are closed.