جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

پاناما لیکس میں نواز شریف کیخلاف فیصلہ کسی اور وجہ سے دیا گیا: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام شامل ہونے پر فیصلہ نہیں دیا نواز شریف کیخلاف فیصلہ کسی اور وجہ سے دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران امیر ِجماعتِ اسلامی سراج الحق نے مولانا ہدایت الرحمٰن کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ با اثر اور اشرافیہ کے نام پاناما لیکس میں تھے، سپریم کورٹ ابھی تک ان پر خاموش ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ’گوادر حق دو تحریک‘ کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کی ضمانت منظور کر لی۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی دہلیز پر ہمیں انصاف ملا ہے، گوادر ملکی معاشی ترقی کے لیے اہم حب ہے، پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں محمود و ایاز ایک ہی صف میں ہوں، پاناما کیس میں ہماری درخواست کسی ایک فرد کے خلاف نہیں تھی، پاناما لیکس میں 436 افراد شامل تھے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ پنڈورا لیکس پر بھی سپریم کورٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا، توشہ خانہ کیس میں بھی بڑے نام سامنے آئے، نیب، ایف آئی اے اور عدالتیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.