جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ کے دوران لائٹ چلی گئی

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کی بریفنگ کے دوران لائٹ چلی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کا آغاز کیا ہی تھا کہ بجلی منقطع ہو گئی تھی۔

بعد ازاں بجلی بحالی کے بعد ترجمان نے بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات میں تعلقات کے فروغ پر بات ہو گی، دونوں رہنما مند پشین مارکیٹ کا افتتاح کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی نائب وزیر داخلہ نے دورہ پاکستان میں وزیر داخلہ اور دیگرحکام سے ملاقاتیں کیں، اس دورہ میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح بھی کیا گیا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں سے متعلق رپورٹ کو مسترد کیا ہے، پاکستان مذہبی آزادیوں کی یقین دہانی کراتا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نسلی امتیاز اور اسلاموفوبیا پر دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے ساتھ سیزفائر کا احترام کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیاسی مشاورت کا چوتھا دور اسلام آباد میں ہو گا، پاکستان کے پاس داخلی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے  کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک سے بات چیت کے متعدد چینلز موجود ہیں، ہم دوست ممالک سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.