گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پارٹی کے لیےجہانگیر ترین کی بہت خدمات ہیں، جہانگیرترین عمران خان کےقریبی ساتھی تھے۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ قانون کی نظرمیں سب برابر ہیں، علیم خان ,سبطین نےعدالتوں کاسامناکیا، کسی نےنہیں کہا کہ وہ عدم اعتماد لانا یا حکومت گرانا چاہتے ہیں، عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے چیلنج منہگائی اورگڈ گورننس ہے ، ریسرچ پر پیسیے لگائیں گے تو اس سےسو فیصد فائدہ ہوگا، یونیورسٹیوں کو کہیں گے کہ ریسرچ پر زیادہ پیسہ لگائیں۔
چوہدری سرور نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دوری کیا، پروفیسر فریدون نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ ملک کی 79 فیصد آبادی میں وٹامن ڈی کی کمی ہے، وٹامن ڈی کی مناسب مقدارسےجسم کی سوزش میں کمی آتی ہے۔
Comments are closed.