پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں کل کا دن مارشل لاء سے بدترین دن تھا، کل پارلیمنٹ میں دھاندلی زدہ مصنوعی اکثریت سے جمہوریت کو پیروں تلے روندا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ عمران نیازی کا جو مصنوعی اسٹرکچر بنا ہوا ہے، اس نے پارلیمنٹ کے سیشن کو بلڈوز کیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ کل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حکومت نے اپنے ہلتے پیروں کو نئی بیساکھی دی ہے، ٹیکنالوجی سے ڈرنے کا طعنہ دینے والے عوام کے ووٹوں سے کیوں ڈر رہے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ واضح ہوگیا کہ حکومت سے نہ خارجہ پالیسی چل رہی ہے، نہ ملکی معیشت سنبھل رہی ہے، کل پاکستان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، اسے ملک بھر کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔
Comments are closed.