اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

پارلیمنٹ لاج کا تالا توڑے جانے پر فرح حبیب کا رد عمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے انتظامیہ کی جانب سے  پارلیمنٹ لاج کا تالا توڑے جانے پر رد عمل دے دیا۔

اپنے بیان میں  فرخ حبیب نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، جھوٹے مقدمات، ایف آئی آر، جیلیں سب کر لیا اور اب یہ لاجز کے تالے توڑ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سب کر کے ان کی اپنی آمرآنہ سوچ کھل کر سامنے آ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.