آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو کےلیے ورلڈ ٹی 20 الیون کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
رکی پونٹنگ کے پہلے 5 کھلاڑیوں میں کوئی بھی آسٹریلوی کرکٹر شامل نہیں ہے جبکہ اس لسٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور افغانستان کے راشد خان کو رکھا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان کے ٹاپ 5 ٹی 20 کرکٹرز میں بھارت کے دو کھلاڑیوں ہاردیک پانڈیا اور جسپریت بمرہ اور انگلینڈ کے جوز بٹلر شامل ہیں۔
رکی پونٹنگ نے اپنے ٹاپ 5 پلیئرز کے حوالے سے کہا کہ بولنگ میں تسلسل کی وجہ سے میں نے راشد خان کو پہلے نمبر پر رکھا ہے، اس بولر میں وکٹ لینے کی صلاحیت ہے، ٹی 20 میں اکانومی ریٹ بھی غیر معمولی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو دوسرے نمبر پر رکھا ہے، وہ اس کے حقدار ہیں، اس کی سادہ سی وجہ ہے کہ ایک عرصہ سے نمبر ون ٹی 20 بیٹر ہیں، ان کے ریکارڈز خود بولتے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے گزشتہ 2 برسوں سے پاکستان ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہاردیک پانڈیا جس فارم میں ہیں، انہیں نمبر 3 پر رکھنا بھولا نہیں جا سکتا۔
رکنی پونٹنگ نے کہا کہ چوتھے نمبر پر موجود جوز بٹلر کے پاس وہ کچھ ہے، جو دوسرے کھلاڑیوں میں نہیں ہے، جوز بٹلر کم وقت میں گیم کو آپ سے چھین کر لے جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے جسپریت بمرہ اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں، وہ نئی گیند کے اچھے بولر ہیں، ڈیتھ اوورز میں سلو گیند کرانا اور باؤنسر مارنا جانتے ہیں، وہ اس وقت تینوں فارمیٹ کے ایک مکمل بولر ہیں۔
Comments are closed.