ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اتوار کو میچ مکمل نہ ہو پانے کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہوگا۔

میچ مکمل کرنے کیلئے کم از کم 10اوورز کا کھیل مکمل کرنا لازمی ہے۔

دوسری جانب پیر کو بھی میلبورن میں بارش کی پیش گوئی ہے، اگر بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.