ٹی20 ورلڈ کپ میں گروپ اے کے کوالیفائر میچ میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے آئرلینڈ کا 126رنز کا ہدف 18اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرکے فائنل 12 میں جگہ بنالی۔
آئرلینڈ کے کپتان اینڈ بلبائرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 125رنز ہی بناسکی۔
آئرلینڈ کی طرف سے پال اسٹرلنگ 38، کیوین اوبرائن 25 اور کپتان اینڈی بلبائرن 21 رنز کے نمایاں اسکورر رہے، دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔
نمیبیا کے جین فرائی لنگ نے 21 رنز کے عوض 3 جبکہ ڈیوڈ ویسا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
نمیبیا نے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 25 کےا سکور پر گر گئی،کریگ ویلمز15رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
آئرلینڈ کو دوسری وکٹ 73 کے اسکور پر 14ویں اوور میں ملی، زین گرین 24رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔
اس کے بعد نمیبیا کے گیرہارڈ ایراسموس 53 اور دیوڈ ویسا 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو فتح دلوائی ساتھ ہی اسے سپر 12 کا حصہ بھی بنوادیا۔
ڈیوڈ ویسا کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
Comments are closed.