بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے یو اے ای کو ہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

آسٹریلیا کے شہر گیلونگ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے 112 رنز کا ہدف دو گیندوں قبل 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ 

نیدرلینڈز کے اسکاٹ ایڈورڈز 16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کولن ایکرمین 17 اور ٹم برینجل نے 15 رنز بنائے جبکہ یو اے ای کے جنید صدیق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

نبستاً آسان کنڈیشنز پر یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی۔

اماراتی ٹیم کی جانب سے محمد وسیم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چوکا اور 2 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ ہو گیا، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ ہو گیا، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 2 مرحلوں میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں آج 2 میچز ہو رہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.