dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Mount Ephraim free nyc hookups denver hookup airbnb office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی20 ورلڈکپ: نمببیا کی بیٹنگ ناکام، سری لنکا کو جیت کیلئے 97 رنز کا ہدف

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے چوتھے میچ میں نمبیا نے سری لنکا کو جیت کے لیے 97 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی نمبیا کی ٹیم اپنے پہلے ہی میچ میں 96 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

سابقہ چیمپیئن ٹیم سری لنکا نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نمبیا کو چاروں شانے چت کیا۔ 

نمبیا کی جانب سے صرف کریگ ولیمز 29 اور جیرہارڈ ایرسمس 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

سری لنکا کی جانب سے مہیک تھیکشانا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ لاہیرو کمارا، ہسارنگا ڈی سلوا کے حصے میں دو دو اور چمیکا کرونارتنے اور دشمانتھا چمیرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.