بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اختیار ولی پیٹ پر پتھر باندھ کر خیبرپختونخوا اسمبلی میں آگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اختیار ولی نے مہنگائی کے خلاف آج پھر انوکھا احتجاج کیا، وہ پیٹ پر پتھر باندھ کر خیبرپختونخوا اسمبلی میں داخل ہوئے۔

 رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو غریبوں کی بھوک کا احساس نہیں ہے۔

اختیار ولی نے کہا کہ غریب لوگ کچرے کے ڈھیر میں خوراک تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اسمبلیاں توڑ کو فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.