بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ 

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے سی سی کے اجلاس میں شرکت میرا پہلا تجربہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ایونٹس میں پاکستان اپنا کیسے کردار ادا کر سکتا ہے اس پر بات ہوئی۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی میزبانی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہوگا، جبکہ 2023 میں ایشیا کپ ففٹی اوورز فارمیٹ پر ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو شکلا کا یہ ردِ عمل ان کے ملک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ گروپ میچ کی منسوخی کے مطالبے پر سامنے آیا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ 2023 میں ہونے والے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں ورلڈکپ ہے، اس لیے 50 اوورز کا ایشیا کپ فائدہ مند رہے گا۔

رمیز راجا نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ اچھے انداز میں آرگنائز کروائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.