hookup Birmingham cctv grindr hookup tampa 17 year old hookup hookup Wurtsboro NY instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت، جنوبی افریقا، آسٹریلیا وارم اپ میچز میں کامیاب

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کے وارم اپ میچز بھی جاری ہیں، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا، جنوبی افریقا نے افغانستان کو 41 رنز سے جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا۔

دبئی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 5 وکٹ پر 188 رنز اسکور کیے، جونی بیئرسٹو نے 49، معین علی نے 43 رنز بنائے، جواب میں بھارت نے ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اشن کشن نے 70، کے راہول نے 51 رنز اسکور کیے، ابوظبی میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے ہرایا۔

نیوزی لینڈ نے 158رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن نے 37، ڈیرل مچل نے 33رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا نے ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا، جہاں اسٹیو اسمتھ 35، اسٹوائنس 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایک اور وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 41 رنز سے مات دی۔

جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں پر 145 رنز بنائے، جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 104 رنز تک ہی پہنچ سکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.