ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے فائنل میچ میں کیویز نے سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل بنادیا۔
آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، کین ولیم سن الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 172 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ اسکور کسی بھی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل کا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹ پر 161 رنز بنا کر کامیابی سمیٹی تھی۔
Comments are closed.