بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر بھی T20 ورلڈکپ فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کی ویڈیو شیئر کی۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ آج کا دن تھوڑا مختلف ہے، مگر اس کے باوجود آج کا فائنل دیکھنے میں بہت مزا آرہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدِ مقابل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.