بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی20 ورلڈکپ فائنل: جیت کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ ماہرین کا دلچسپ تجزیہ

ٹی20 ورلڈکپ کون جیتے گا؟ کیسے جیتے گا اور جیت کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اس حوالے سے ماہرین کا دلچسپ تجزیہ سامنے آگیا۔

جیو نیوز سے اس حوالے سابق کپتان انضمام الحق، مشتاق احمد اور توصیف احمد نے اظہار خیال کیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو پاور پلے کا فائدہ اُٹھانا ہوگا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی اپنی ٹیم سے متعلق سوچتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یووراج سنگھ آج بھارتی کرکٹ ٹیم میں ہوتے تو ٹیم کا مڈل آرڈر بہت مضبوط ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیو فیکٹر سے اگر بولنگ متاثر ہو بھی تو بڑا اسکور قابل دفاع ہوتا ہے۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں اصل گیم 6 اوورز کے بعد شروع ہوگا۔

پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اور دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسپنرز کے اوورز ضائع نہ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

توصیف احمد نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کی جاری روایت کے مطابق آج بھی پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.