بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان، کونسے پاکستانی شامل؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فرسٹ راؤنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، مجموعی طور 16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کے احسن رضا بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ ہیں۔

اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.