ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دے دیا۔
متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے محمد وسیم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 1 چوکا اور 2 چھکے شامل تھے۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں ہی اپ سیٹ ہو گیا، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 2 مرحلوں میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں آج 2 میچز ہو رہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔
پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.