hookup lynchburg va dailydot hookup app hookup Roosevelt New Jersey whisper hookup what is the best gay hookup app pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان ٹیم دبئی پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم دوحا میں 6 روز قیام کے بعد دبئی پہنچی ہے، دوحا میں افغان ٹیم نے قرنطینہ کے دوران ٹریننگ بھی کی۔

افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی، دونوں ٹیمیں 18 اکتوبر کو وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور کو افغانستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اینڈی فلاور کے تجربے کا ٹیم کو فائدہ ہوگا، وہ ہمارے متعدد کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف فرنچائز میں کوچنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اینڈی فلاور 2009ء سے 2014ء تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.