ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاپوا نیو گنی نے ہوم ٹیم عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔
الامارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں عمان نے پاپوا نيو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاپوا نیو گنی کے کھلاڑی میزبان عمان کے بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکے۔
پی این جی کی جانب سے صرف کپتان اسداللّٰہ والا 56 اور چارلس امینی 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا میلہ آج سے سج گیا اور آج کے دوسرے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہوں گے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت سے کھیلے گی، قومی ٹیم ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے والے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔
Comments are closed.