کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی پی ایل ٹریکر نے لاہور کی مارکیٹ میںرائیڈ ہیلنگ سروسز فراہم کرنے والے ادارے Cabs B4U کے ساتھ سروس فراہم کرنے کا معاہدہ کرلیا ۔اس معاہدے کے بعدکسٹمرز اور کیب ڈرائیورز کے B4U موبائل ایپلیکیشن میںٹی پی ایل ٹریکر کی لوکیشن بیسڈ سروس (LBS) فراہم کر دی گئی ہیں ۔لاہور میں موجود یہ ادارہ ملک بھر میں شہریوں کو ان کی ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے عملی امور(آپریشنز) کی توسیع کا خواہاں ہے اور انہیں پیک اوورز میں بھی مسابقتی نرخ کی پیشکش کرتاہے۔ٹی پی ایل ٹریکر 400 شہروں، 5 ملین جغرافیائی کوڈنگ کے حامل پتوں(ایڈریس) اور 600,000 کلومیٹر کے روڈ نیٹ ورک کے حامل سب سے بڑے لوکیشن بیسڈ ڈیٹا کے ساتھ، Cabs B4U کی ضروریات کو پورا کرتا ہے جو سروسز انڈسٹری کو مطلوب خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کی ترقی اور کامیابی میں معاونت کررہا ہے۔
The post ٹی پی ایل ٹریکر کی Cabs B4U رائڈ ہیلنگ سروسزسے شراکت داری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.