ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت کے شہر بنگلور میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے اجلاس میں کونسل کے صدر سید سلطان شاہ ویزا جاری نہ ہونے کے باعث نہ جاسکے۔

سید سلطان شاہ نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جہاں وہ اگلی 2 سالہ مدت کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب بھی ہوگئے۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ نے متفقہ طور پر پاکستان اسکواڈ کو ویزے جاری نہ کرنے کی مذمت کی اور سیاست کو کھیل سے الگ رکھنے پر زور دیا۔

راولپنڈی بھارت نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے…

پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں 18 نومبر سے 3 دسمبر تک منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم ویزے جاری نہ ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے  لیے بھارت نہ جاسکی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.