ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارت کے شہر بنگلور میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے اجلاس میں کونسل کے صدر سید سلطان شاہ ویزا جاری نہ ہونے کے باعث نہ جاسکے۔
سید سلطان شاہ نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جہاں وہ اگلی 2 سالہ مدت کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب بھی ہوگئے۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ نے متفقہ طور پر پاکستان اسکواڈ کو ویزے جاری نہ کرنے کی مذمت کی اور سیاست کو کھیل سے الگ رکھنے پر زور دیا۔
پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں 18 نومبر سے 3 دسمبر تک منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم ویزے جاری نہ ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جاسکی تھی۔
Comments are closed.