ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ٹی سی پی نے 9 شوگر ملوں کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے، اعلامیہ

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 9 شوگر ملوں کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق بلیک لسٹڈ شوگرملز نے 2007 سے 2013 کے دوران ایوارڈ ٹینڈرز کی پاسداری نہیں کی، بلیک لسٹ 9 شوگر ملوں کو 174515 میٹرک ٹن چینی خریداری کے ٹینڈر ایوارڈ کئے گئے تھے۔

ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی گرفتاری نہیں کی، ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، گرفتاریاں بعد میں کریں گے۔

 ٹی سی پی کے  اعلامیہ کے مطابق  ٹینڈر وصول کرکے 9 شوگر ملوں نے 102684 میٹرک ٹن چینی کی ڈلیوری نہیں دی۔

اعلامیہ کے مطابق  بلیک لسٹ شوگر ملز مستقبل میں ٹی سی پی ٹینڈر میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.