بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ایل پی کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہماری بات ہوئی ہے، ان کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان نے فروری کی ڈیڈلائن ختم کرکے 20 اپریل کر دی ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ہم ٹی ایل پی کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے تحریکِ لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التواء میں ڈال دی ہے، انہیں حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاؤن میں جمع ہوئی تھی۔

سمن آباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا جانا تھا لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی تمام نفری واپس لوٹ گئی۔

تحریکِ لبیک کے مطابق مولانا سعد رضوی نے فرانسیسی سفیر کی واپسی، توہینِ رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیاء پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.