جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹیکس فراڈ: 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراد میں ملوث 20 سے زائد کمپنیوں کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کردی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس ون نے ٹیکس فراد میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک کمپنی کے مالکان کے خلاف تحقیقات میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والی کمپنی کا پتہ ملا تو کراچی سمیت پنجاب تک جعلی سیلز ٹیکس انوائس بیچنے والا نیٹ ورک سامنے آیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے 314 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کر کے ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی، ٹیکس فراڈ میں ملوث متعدد کمپنیوں نے ریفنڈ واپس کرنا شروع کردیا۔

ایف بی آر ذرائع ملک بھر کے ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کے بعد ملزمان تک پہنچے، ایک کمپنی کے دفتر سے ٹیکس ریٹرن فائل کیے گئے جبکہ مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.