پلئیرز مینجمنٹ فرم انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے چار افراد منسلک ہیں، سایا گروپ کی طرح آئی سی اے بھی پلئیرز کو مینج کرتی ہے۔
بولنگ کوچ عمر گل، سعید اجمل، بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور اسٹرنتھ کوچ ڈریک سائمن بھی اس فرم سے معاہدے میں ہیں، مینجمنٹ کے چار افراد کی فرم سے منسلک ہونے پر نئے سوالات کھڑے ہوگئے۔
پلئیرز منجمنٹ فرم سایا کارپوریشن کے عتاب میں آجانے کے بعد ایک دوسری پلئیرز مینجمنٹ فرم آئی سی اے سرگرم ہوگئی۔ آئی سی اے سے اس وقت بولنگ کوچ عمر گل، اسپین بولنگ کوچ سعید اجمل بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہیڈ آف اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشن ڈریک سائمن اور سلیکٹر کنسلٹنٹ کامران اکمل منسلک ہیں۔
ٹیم ڈائیریکٹر محمد حفیظ بھی اس فرم سے وابستہ تھے لیکن اب وہ استعفیٰ دے چکے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوس ایشن نامی فرم سے اس وقت 10 پاکستانی کرکٹرز معاہدے ہیں جن میں امام الحق، سرفراز احمد،صائم ایوب، محمد حارث نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، اسامہ میر، عامر جمال اور محمد حسنین کے نام ہیں، لیکن پاکستان ٹیم منجمنٹ کے چار افراد کی اس فرم سے وابستگی اور کرکٹرز کی پاکستان ٹیم میں شمولیت نے ایک بار پھر پی سی بی کے سامنے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
Comments are closed.