بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

ٹیسٹ کھیلنے انگلینڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیمیں ملتان سے کراچی پہنچ گئیں

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ملتان سے کراچی پہنچ گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پی آئی اے سے سفر کیا۔

پرواز پی کے 6331 نے دوپہر 1بج کر 5 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔

ایئر پورٹ سے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل روانہ کیا گیا۔

اس حوالے سے سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور کراچی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کراچی میں 17 دسمبر سے شروع ہو گا جو 21 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.